اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نظریہ اور سوچ ہے جس کی قیمت ادا کر رہے ہیں، مارشل لاءادوار کے قوانین ایک ہی بار ختم کر دینے چاہئیں، نیب سے بہتر قانون لایا جا سکتا ہے، نیب مخصوص نتائج حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اسے 2002 کے انتخابات سے قبل بری طرح استعمال کیا گیا …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نظریہ اور سوچ ہے جس کی قیمت ادا کر رہے ہیں، مارشل لاءادوار کے قوانین ایک ہی بار ختم کر دینے چاہئیں، نیب سے بہتر قانون لایا جا سکتا ہے، نیب مخصوص نتائج حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اسے 2002 کے انتخابات سے قبل بری طرح استعمال کیا گیا اور خدشہ ہے کہ اب پھر نیب کو اسی طرح ہمارے خلاف استعمال کیا جائے گا، اس بات کا احساس آج تجربات کے بعد ہو رہا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے قیمت ادا کی اور ابھی تک ادا کر رہا ہوں، سب جانتے ہیں میں سگنل لینے والا بندہ نہیں، میرے خلاف یلغار کی بڑی وجہ آئین و قانون کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، تاہم میں اس پر کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔








