بی آئی ایس پی کو پی ایم ٹی فارمولا کے تحت عالمی سطح پر مستند غیر مشروط مالی معاونت کے پروگراموں میں ”ٹاپ رینک“ حاصل

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو نظر ثانی شدہ پراکسی مینز ٹیسٹ ( پی ایم ٹی) فارمولا کے تحت عالمی سطح پر مستند غیر مشروط مالی معاونت کے پروگراموں میں ”ٹاپ رینک“ حاصل ہو چکا ہے۔ نتائج سے یہ پتا چلتا ہے کہ نظر ثانی شدہ پی ایم ٹی فارمولا کے استعمال سے ٹارگٹنگ پرفارمنس میں اضافہ ہوگا جیسا …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو نظر ثانی شدہ پراکسی مینز ٹیسٹ ( پی ایم ٹی) فارمولا کے تحت عالمی سطح پر مستند غیر مشروط مالی معاونت کے پروگراموں میں ”ٹاپ رینک“ حاصل ہو چکا ہے۔ نتائج سے یہ پتا چلتا ہے کہ نظر ثانی شدہ پی ایم ٹی فارمولا کے استعمال سے ٹارگٹنگ پرفارمنس میں اضافہ ہوگا جیسا کہ یہ ایک منصوعی نتیجہ ہے لیکن جونہی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری(این ایس ای آر) اپڈیٹ مکمل ہوتی ہے اور انتظامی اعدادو شمار اس شرح فیصد کو درست کرتی ہے تو یہ بی آئی ایس پی کوعالمی سطح پرمستند غیر مشروط مالی معاونت کے پروگراموں میں ٹاپ رینک پر لے آئے گی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے اس کو بی آئی ایس پی کیلئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور اسے پاکستان کیلئے باعث فخر بنانے کیلئے مسلسل اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں