یو بی جی کی قیادت نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں، ایس ایم منیر

لاہور ۔ 29 مارچ (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے اپنے کردار اور اپنے کام سے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں اور انہیں ایک چھتری تلے جمع کیا ہے، ساڑھے تین سال پہلے تک جن لوگوں نے بزنس کمیونٹی کے اعتماد …

لاہور ۔ 29 مارچ (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے اپنے کردار اور اپنے کام سے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں اور انہیں ایک چھتری تلے جمع کیا ہے، ساڑھے تین سال پہلے تک جن لوگوں نے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تھی انہیں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی نے اپنے ووٹوں سے ان کے گھروں تک محدود کردیا ہے لیکن ہم یو بی جی کے تناور درخت کو مزید خوشبودار بناتے رہیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاراپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا