مصالحہ جات کی درآمدات میں سات ماہ کے دوران 22.15 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) رواں ما لی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات میں 22.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کے عرصہ میں ملک میں 80 ہزار171میٹرک ٹن مصالحہ جات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جس پر93.23 ملین روپے کازرمبادلہ خرچ ہوا،گزشتہ مالی سال کے ا سی عرصہ میں ملک میں مصالحہ …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) رواں ما لی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات میں 22.15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری تک کے عرصہ میں ملک میں 80 ہزار171میٹرک ٹن مصالحہ جات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جس پر93.23 ملین روپے کازرمبادلہ خرچ ہوا،گزشتہ مالی سال کے ا سی عرصہ میں ملک میں مصالحہ جات کی درآمدات کا حجم 68 ہزار965 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیاتھا۔اوراس پر75.939 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا گیاتھا۔یوں درآمدات میں اضافے کی شرح 22.15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔