پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا جو 5 اپریل تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوگیا جو 5 اپریل تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے جن میں سے ایونٹ کےلئے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ 14 سے 18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گرا¶نڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ا