مارچ کے دوران روس کی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

ماسکو۔ 3 اپریل (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کی خام تیل کی پیداوار 10.97 ملین بیرل رہی جو بین الاقوامی معاہدے کے تحت طے شدہ پیداوار سے معمولی زیادہ ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارچ کے دوران خام تیل کی ملکی پیداور 10.97ملین بیرل یومیہ رہی جبکہ فروری کی پیداوار 10.95 ملین بیرل یومیہ رہی تھی۔ماہ کے دوران خام …

ماسکو۔ 3 اپریل (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ مارچ کے دوران اس کی خام تیل کی پیداوار 10.97 ملین بیرل رہی جو بین الاقوامی معاہدے کے تحت طے شدہ پیداوار سے معمولی زیادہ ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارچ کے دوران خام تیل کی ملکی پیداور 10.97ملین بیرل یومیہ رہی جبکہ فروری کی پیداوار 10.95 ملین بیرل یومیہ رہی تھی۔ماہ کے دوران خام تیل کی پائپ لائنوں کے ذریعے برآمد 4.163 ملین بیرل یومیہ رہی جو فروری کی 4.162 ملین بیرل یومیہ کی مقدار سے زیادہ ہے۔ادھر مارچ کے دوران روس کی قدرتی گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہ کے دوران گیس کی کل پیداوار 65.68 ارب مکعب میٹر رہی جبکہ فروری کے دوران اس کی پیداوار 59.23 ارب مکعب میٹر رہی تھی۔