تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جنوبی افریقہ کا دوسرا نمبر برقرار، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان ساتویں نمبر پر موجود

دبئی۔ 3 اپریل (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ کا دوسرا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی، کینگروز ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ منگل کو آئی سی سی نے …

دبئی۔ 3 اپریل (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقہ کا دوسرا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجہ ترقی پا کر آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی، کینگروز ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ منگل کو آئی سی سی نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی جس کی وجہ سے اس کے ریٹنگ پوائنٹس میں دو پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے لیکن وہ 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہی موجود رہی، شکست خوردہ آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی