رواں سیزن کپاس کی پیداوار تین سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی

کراچی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) کپاس کی پیداوار 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 15 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سیزن میں ایک کروڑ 7 لاکھ بیلز تیار ہوئی تھیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں 73 لاکھ جبکہ سندھ میں 42 لاکھ کاٹن بیلز …

کراچی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) کپاس کی پیداوار 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے ایک کروڑ 15 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سیزن میں ایک کروڑ 7 لاکھ بیلز تیار ہوئی تھیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں 73 لاکھ جبکہ سندھ میں 42 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں،کپاس کی پیداوار میں سندھ کا ضلع سانگھڑ 13 لاکھ 83 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ضلع رحیم یار خان 10لاکھ 72 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بہاولپور 10لاکھ 24 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،مالی سال 2018 میں ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان نے کپاس کی خریداری نہیں کی۔