آئی پی ایل 2018ئ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سٹارک کی جگہ انگلش فاسٹ باﺅلر ٹام کیورن کی خدمات حاصل کر لیں

کولکتہ ۔ 4 اپریل (اے پی پی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رواں ہفتے شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے انگلش فاسٹ باﺅلر ٹام کیورن کی خدمات حاصل کر لیں، رائیڈرز نے آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک کی جگہ کیورن سے معاہدہ کیا ہے، وہ آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے گیارہویں انگلش کھلاڑی ہیں، سٹارک نے پنڈلی کی انجری کے باعث لیگ سے دستبرداری اختیار …

کولکتہ ۔ 4 اپریل (اے پی پی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رواں ہفتے شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے انگلش فاسٹ باﺅلر ٹام کیورن کی خدمات حاصل کر لیں، رائیڈرز نے آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک کی جگہ کیورن سے معاہدہ کیا ہے، وہ آئی پی ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے گیارہویں انگلش کھلاڑی ہیں، سٹارک نے پنڈلی کی انجری کے باعث لیگ سے دستبرداری اختیار کی تھی، وہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔