کولمبو ۔ 5 اپریل (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے رواں سال جولائی اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا، سیریز سے ایک ٹیسٹ کم کر کے پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کو شامل کر لیا گیا۔ ابتدائی شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم نے آئی لینڈرز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا تھی لیکن نئے شیڈول کے …
سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا

مزید خبریں
کولمبو ۔ 5 اپریل (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے رواں سال جولائی اگست میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا، سیریز سے ایک ٹیسٹ کم کر کے پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کو شامل کر لیا گیا۔ ابتدائی شیڈول کے تحت جنوبی افریقن ٹیم نے آئی لینڈرز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا تھی لیکن نئے شیڈول کے تحت پروٹیز ٹیم اب مکمل سیریز کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔








