لندن ۔ 5 اپریل (اے پی پی) عالمی سپاٹ مارکیٹس میں سونے کے نرخ میں چڑھاﺅ کا عمل جاری ہے جس کی بڑی وجہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1335.66 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی جون کے لیے سپلائی 0.2 فیصد 2.90) ڈالر)بڑھ کر 1340.20 ڈالر فی …
عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں چڑھاﺅ جاری،چاندی سستی ہوئی
لندن ۔ 5 اپریل (اے پی پی) عالمی سپاٹ مارکیٹس میں سونے کے نرخ میں چڑھاﺅ کا عمل جاری ہے جس کی بڑی وجہ امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1335.66 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی جون کے لیے سپلائی 0.2 فیصد 2.90) ڈالر)بڑھ کر 1340.20 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 16.27 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1341.32 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی جون میں سپلائی کے سودے 0.6 فیصد بڑھ کر 1345.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔چاندی1640 ڈالر فی اونس رہی ۔پلاڈیم اور پلاٹینیم کے نرخ بھی کم ہوئے۔سنگا پور میں سپاٹ گولڈ 0.2 فیصد بڑھ کر 1334.64 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی سپلائی 1338.40ڈالر فی اونس طے پائی۔









