لائٹ کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی جے اے سی موٹرز کی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی کی رونمائی ، کمپنی کے سربراہ کا پاکستان میں مزید مصنوعات متعارف کرانے کا عندیہ

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں لائٹ کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی جے اے سی موٹرز نے پاکستان میں مزید مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمپنی کے سربراہ آسکریو نے پاکستان میں کمپنی کی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تناظر میں لائٹ کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی جے اے سی موٹرز نے پاکستان میں مزید مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمپنی کے سربراہ آسکریو نے پاکستان میں کمپنی کی مقامی طور پر تیار کردہ گاڑی کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق منصوبوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں پاکستان میں بے شمار اقتصادی مواقع سامنے آئیں گے اور پاکستانی سٹریٹجک مارکیٹ سے استفادہ کیلئے ان کی کمپنی پاکستان کی سٹریٹجک مارکیٹ میں مزید مصنوعات متعارف کرانے میں سنجیدہ ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی نے گندھارا نسان لمیٹڈ کے اشتراک سے یہ گاڑی تیار کی ہے۔