نیو یارک۔07اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یو این او میں پاکستانی مشن کشمیریوں کی عالمی ادارہ میں آواز ہے اور پاکستان اخلاقی اور قانونی بنیادوں پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا کیس بین الاقوامی فورم پر لڑ رہا ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج ہی …
پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا کیس بین الاقوامی فورم پر لڑ رہا ہے، ملیحہ لودھی
نیو یارک۔07اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یو این او میں پاکستانی مشن کشمیریوں کی عالمی ادارہ میں آواز ہے اور پاکستان اخلاقی اور قانونی بنیادوں پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا کیس بین الاقوامی فورم پر لڑ رہا ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ آج ہی میں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر گستاوو ریڈو لوفو ویلسکوٹیز کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ہے ۔ انہوں نے تقریب کے شرکاءکو بتایا کہ انہوں نے سلامتی کونسل کے صدر کو بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ یہ خلاف ورزیاں اور کشمیریوں پر مظالم بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے بڑا خطر ہ ہیں۔ پاکستانی سفارتی نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہاکہ انہوں نے اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کی ذمہ داری یاد دلائی اور کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا میں طویل عرصہ سے ہے اور کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔









