گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا امریکن بزنس فورم کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب

لاہور۔7 اپریل(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگربد قسمتی سے اس کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا، بلکہ ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیا گیا …

لاہور۔7 اپریل(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور یہاں پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں مگربد قسمتی سے اس کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا، بلکہ ہمیشہ ڈومور کا مطالبہ کیا گیا اوراب یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔ پاک فوج ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے ملک میں امن و امان بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں آئی ڈی پیز اب اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز امریکن بزنس فورم کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں