راولپنڈی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے دورے پر آئے امریکی کارنیل یونیورسٹی کے طلبہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان کے پہلے دورے سے متعلق اپنے تجربات اور خیالات بیان کیے،انہوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قرار دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کارنیل یونیورسٹی کے طلبہ کی ملاقات،
راولپنڈی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے دورے پر آئے امریکی کارنیل یونیورسٹی کے طلبہ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان کے پہلے دورے سے متعلق اپنے تجربات اور خیالات بیان کیے،انہوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قرار دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے لاہور، وادی ہنزہ، ریماو¿نٹ ڈپو مونا اور اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے طلبہ کو پاکستان اور قیام امن سے متعلق کوششوں سے آگاہ کیا۔









