فیصل آباد۔7 اپریل(اے پی پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال بدر چوہدری نے کہا ہے کہ سات سالہ بچی مبشرہ اور یونیورسٹی طالبہ عابدہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اسی جذبے و ایمانداری اور تند دہی سے کام کر رہی ہے جس طرح قصور واقعہ کے ملزم کو گرفتارکرنے لیے کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچی مبشرہ کے والدین کی رہائشگاہ …
وزیر مملکت طلال بدر چوہدری کی جڑنوالہ میںسات سالہ بچی کے گھر آمداور میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد۔7 اپریل(اے پی پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال بدر چوہدری نے کہا ہے کہ سات سالہ بچی مبشرہ اور یونیورسٹی طالبہ عابدہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اسی جذبے و ایمانداری اور تند دہی سے کام کر رہی ہے جس طرح قصور واقعہ کے ملزم کو گرفتارکرنے لیے کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچی مبشرہ کے والدین کی رہائشگاہ جڑانوالہ میں تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دونوں واقعات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہے بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔









