سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام کے لیے ڈلیور کیا ہے، اس لیے آئندہ عام انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءکی انتخابی مہم میں …

اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام کے لیے ڈلیور کیا ہے، اس لیے آئندہ عام انتخابات میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2013ءکی انتخابی مہم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے اورکراچی کے امن سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں عام انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے۔

مزید خبریں