اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان اور چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے، توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نے معیشت میں گروتھ پیدا کی ہے، سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے، …
وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا با و¿ فورم سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک نے پاکستان اور چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے آکسیجن ہے، توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نے معیشت میں گروتھ پیدا کی ہے، سی پیک کی کامیابی کے لئے ملک میں اتفاق رائے ہے، تمام جماعتیں اور صوبائی حکومتیں سی پیک کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باو¿ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انفراسٹرکچر منصوبوں کے ساتھ عوامی مفاد کے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں، پاکستان 2025ءوژن میں ترقی محض سرمایہ کی افزائش کا نام نہیں اس کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے۔









