مانسہرہ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 15 اپریل کو مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،15 اپریل کو مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ تاریخ کا ایک اہم ترین جلسہ ثابت ہو گا، مسلم لیگی کارکن اپنے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کردیں گے …
خیبر پختونخوا کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ، سردار محمد یوسف
مانسہرہ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف 15 اپریل کو مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،15 اپریل کو مانسہرہ میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ تاریخ کا ایک اہم ترین جلسہ ثابت ہو گا، مسلم لیگی کارکن اپنے قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کردیں گے کہ ہزارہ اور مانسہرہ آج بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے۔ وہ بٹل میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں پشاور اور کراچی میں فوجی آپریشن کے ذریعہ دہشت گردی کا قلع قمع، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ سمیت سی پیک منصوبہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صلاحیتوں اور ملک و قوم کے ساتھ محبت و خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں،









