سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کا قومی کتاب میلہ میں سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا میں قائداعظم جیسی سیاسی بصیرت کی حامل شخصیت کی مثال نہیں ملتی، قائداعظم کے افکار و نظریات کو عوام تک پہنچانے کیلئے کتاب بہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں قومی کتاب میلہ …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پوری دنیا میں قائداعظم جیسی سیاسی بصیرت کی حامل شخصیت کی مثال نہیں ملتی، قائداعظم کے افکار و نظریات کو عوام تک پہنچانے کیلئے کتاب بہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں قومی کتاب میلہ کے آخری روز ”قائداعظم کتابوں کے آئینہ میں“ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ پوری دنیا میں قائداعظم جیسا بڑا لیڈر نہیں گذرا، قائداعظم عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پوری زندگی سادگی سے گذاری، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو قائداعظم کی زندگی کے بارے میں بتانا چاہئے اور ان کے افکار و نظریات سے روشناس کرانا چاہئے، اس کیلئے بہترین ذریعہ کتاب ہے، نوجوان نسل ملکی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے نوجوان نسل کو راہ راست پر لانے کیلئے ضروری ہے کہ وہ قائداعظم کے اصولوں اور افکار سے رہنمائی حاصل کرے۔