اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سائنس ایجوکیشن پروگرام کے تحت 2018ءکی انٹر اکیڈمک پارٹنر شپ میٹنگ کے دوران بین الاقوامی سائنس ایجوکیشن فورم کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ یہ فورم ”سکولوں میں کوالٹی سائنس ایجوکیشن اعلیٰ تعلیمی معےار کی بہتری اور اقتصادی ترقی کےلئے ضروری ہے“ کے عنوان سے ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور الف اعلان کے اشتراک سے منعقد …
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمداور ڈاٹو لی یی چیونگ کا سائنس ایجوکیشن پروگرام کے تحت بین الاقوامی سائنس ایجوکیشن فورم سے خطاب
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سائنس ایجوکیشن پروگرام کے تحت 2018ءکی انٹر اکیڈمک پارٹنر شپ میٹنگ کے دوران بین الاقوامی سائنس ایجوکیشن فورم کا ہائر ایجوکیشن کمیشن سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ یہ فورم ”سکولوں میں کوالٹی سائنس ایجوکیشن اعلیٰ تعلیمی معےار کی بہتری اور اقتصادی ترقی کےلئے ضروری ہے“ کے عنوان سے ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اور الف اعلان کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، صدر پاکستان اکیڈمی آف سائنس ڈاکٹر قاسم جان، صدر ایکو سائنس فاو¿نڈیشن ڈاکٹر منظور حسین سومرو اور 12 ممالک کے200 سے زائد سپیکرز اور شرکاءنے اس فورم میں شرکت کی۔ مزید برآں چیئر گلوبل کونسل انٹر اکیڈمک پارٹنرشپ آن سائنس ایجوکیشن ڈاٹو لی یی چیونگ نے کلیدی سپیکر کے طور پر اس فورم میں شرکت کی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت پسندی اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کےلئے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سائنس کی تعلیم کی بدولت اعلی تعلیم کی کوالٹی میں مزید بہتری آئے گی جو کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کےلئے اہمیت کی حامل ہے۔









