وزیراعظم آفس کی وزیراعظم کے سیکرٹری کے رخصت پر جانے کے حوالے سے خبر کی پرزور تردید

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے میڈیا کے ایک حصہ میں جاری ہونے والی اس خبر کی پرزور تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سیکرٹری رخصت پر جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ وزیراعظم کے سیکرٹری وزیراعظم کے ہمراہ چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، انہوں نے کسی رخصت …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے میڈیا کے ایک حصہ میں جاری ہونے والی اس خبر کی پرزور تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سیکرٹری رخصت پر جا رہے ہیں۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ وزیراعظم کے سیکرٹری وزیراعظم کے ہمراہ چین کے سرکاری دورہ پر ہیں، انہوں نے کسی رخصت کیلئے درخواست نہیں دی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے سیکرٹری کی رخصت کے بارے میں خبر کی پرزور تردید کی جاتی ہے اور یہ خبر درست نہیں ہے۔