وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی چین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ تمام تر مخالفتوں اور رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان اور خطہ کے عوام ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور انتہائی گہری ہے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ تمام تر مخالفتوں اور رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان اور خطہ کے عوام ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال اور انتہائی گہری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت مواصلات میں چین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری الطاف اصغر، سجاد قمر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی عوامی سطح پر انتہائی مضبوط اور لازوال ہے، سی پیک کی تکمیل سے اس دوستی کو نئی جہتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں اور مخالفین نے پوری کوشش کی ہے کہ وہ سی پیک کو ناکام کریں لیکن ان کو سخت مایوسی کا سامناکرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے جو کام کئے ہیں وہ گزشتہ 70 سالوں میں بھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم ہے کہ پاکستان کو پوری دنیا کے ساتھ ملانا ہے تاکہ تجارت اور ترقی کے نئے راستے کھلیں اور آسانیاں پیدا ہوں۔ انہوں نے چین کے وفد کا شکریہ اداکرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سی پیک منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔