وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے 18سال بعد 8ویں ویج بورڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،8واںویج بورڈ چیئرمین ،میڈیا تنظیموں اور مالکان کے نمائندوںپر مشتمل ہوگا، الیکٹرانک میڈیا قانون کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، مشاورت مکمل ہونے پر الیکٹرانک …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے 18سال بعد 8ویں ویج بورڈ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،8واںویج بورڈ چیئرمین ،میڈیا تنظیموں اور مالکان کے نمائندوںپر مشتمل ہوگا، الیکٹرانک میڈیا قانون کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، مشاورت مکمل ہونے پر الیکٹرانک میڈیا قانون کا مسودہ پارلیمنٹ میں بحث کے لئے بھجوایا جائے گا،سابق وزاعظم محمد نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی یہی ویژن تھا کہ ورکنگ جرنلسٹوں کو جائز مقام ملنا چاہیے ،میڈیا نے پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا مکمل کردار ادا کیا ہے۔ وہ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافتی برداری کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ نیشنل پریس کلب ،پی ایف یو جے اور دیگر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے سفر کر کے آنے والے صحافیوںکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو، صحافیوں نے پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے، صحافتی تنظیموں اور ایسوسی ایشنز نے ہر فورم پر صحافیوں کے حقوق کے لئے جنگ لڑی ہے، صحافتی تنظیموں کے نمائندے وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل بھی ہوتے ہیں یہی جمہوریت کا حسن ہے ،اسی جمہوریت کے فروغ کے لئے محمد نواز شریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑے رہے ہیں۔