ملک میں 70لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان ہیں،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 70لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 70لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس اعدادوشمار میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 4 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ موجودہ حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات میں اضافہ 23.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس سال ہم نے ترقی کی شرح میں اضافے کا ہدف بھی 5.6 فیصد مقرر کیا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت سڑکوں کے بہت سے منصوبوں کو بھی مکمل کیا گیا ہے۔