اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ق لیگ اور پیٹریاٹ گروپ بنانے کے کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا شعور 2002ءسے 2018ءمیں آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والوں نے پانچ سالوں میں کبھی جنوبی پنجاب کی آواز نہیں اٹھائی، دونوں ہاتھوں سے …
ق لیگ اور پیٹریاٹ گروپ بنانے کے کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،یہ معاملہ جنوبی پنجاب کے حقوق کا نہیں ،ڈگڈگی کے کھیل کا ہے،وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ق لیگ اور پیٹریاٹ گروپ بنانے کے کوششیں کامیاب نہیں ہونگی۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا شعور 2002ءسے 2018ءمیں آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانے والوں نے پانچ سالوں میں کبھی جنوبی پنجاب کی آواز نہیں اٹھائی، دونوں ہاتھوں سے اقتدار کے مزے لوٹے۔ الیکشن سے دو ماہ قبل جنوبی پنجاب کا یکایک احساس کیسے جاگا؟وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ معاملہ جنوبی پنجاب کے حقوق کا نہیں بلکہ ڈگڈگی کے کھیل کا ہے، عوام جانتے ہیں کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ قومی سیاست کو علاقائی سیاست میں بانٹا جا رہا ہے، اس کھیل میں ملک کھوکھلا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جن خطرات کا سامنا ہے ان کا مقابلہ ایسے نہیں کیا جا سکتا۔ ہوش کے ناخن نہ لئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔









