وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کیوبا کی دو لائبریریوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور 54 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو لائسنس کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔کابینہ نے پاکستان اور کیوبا کی دو لائبریریوں کے درمیان باہمی تعاون مضبوط بنانے کیلئے نیشنل لائبریری …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کیوبا کی دو لائبریریوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط اور 54 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو لائسنس کے اجراءکی منظوری دےدی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جمعرات کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔کابینہ نے پاکستان اور کیوبا کی دو لائبریریوں کے درمیان باہمی تعاون مضبوط بنانے کیلئے نیشنل لائبریری آف پاکستان اور نیشنل لائبریری آف کیوبا ”جوز مارٹی“ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔ کابینہ نے بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ روٹس کے ساتھ واقع ممالک میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی سٹینڈرڈز اینڈ سپیسیفیکیشن سسٹمز کے بارے میں سٹڈی کیلئے نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ سنٹر پاکستان اور چائنہ ہائی وے اینڈ ٹرانسپورٹیشن سوسائٹی اور سیکنڈ ہائی وے کنسلٹنٹس کمپنی لمیٹڈ کے مابین سہ فریقی ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے 4 اپریل 2018ءکو قانونی مقدمات نمٹانے کیلئے کابینہ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس اور 30 مارچ 2018ءکو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔