روم ۔15اپریل (اے پی پی) شام پر امریکی جارحیت کے خلاف امریکہ ،جرمنی، یونان،فلسطین اور سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے۔یونان کے عوام نے دارالحکومت ایتھنز میں امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی شام پر جارحیت کے خلاف ان ملکوں کے سفارتخانوں کی جانب احتجاجی مارچ کیا اور جنگ مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے شام پر فوری طور پر حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن …
شام پر امریکی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے

مزید خبریں
روم ۔15اپریل (اے پی پی) شام پر امریکی جارحیت کے خلاف امریکہ ،جرمنی، یونان،فلسطین اور سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے ہوئے۔یونان کے عوام نے دارالحکومت ایتھنز میں امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی شام پر جارحیت کے خلاف ان ملکوں کے سفارتخانوں کی جانب احتجاجی مارچ کیا اور جنگ مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے شام پر فوری طور پر حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی عوام سڑکوں پرنکل آئے اور شام پرامریکہ،برطانیہ اور فرانس کے میزائلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔







