اسلام آباد۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی گزشتہ ساڑھے چار سال کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔ حکومت نے قومی معیشت کی ترقی کے لئے کئی شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائیں جن کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پیر کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان آبزرور کے زیر اہتمام ”پاکستان …
مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا دوسری گول میز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی گزشتہ ساڑھے چار سال کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔ حکومت نے قومی معیشت کی ترقی کے لئے کئی شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائیں جن کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پیر کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ اور پاکستان آبزرور کے زیر اہتمام ”پاکستان سرمایہ کاری کے لئے جنت“ کے موضوع پر دوسری گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی کی عمر25 سال سے کم ہے جبکہ 45 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر کی ہے۔ پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد 100 ملین ہے اور یہ متوسط طبقہ کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی منڈی ہے یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست سرمایہ کاری مزید بڑھے گی۔







