اسلام آباد۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا،حکومت کی سازگار پالیسیوں کے باعث اقتصادی اعشاریے مثبت راہ پر گامزن ہیں ،معاشی شرح نمو بڑھنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،تعلیم کے شعبہ کا بجٹ دو گنا کر دیا گیا ہے ،صوبوں کو فنڈز کی …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا پری بجٹ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 16اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا،حکومت کی سازگار پالیسیوں کے باعث اقتصادی اعشاریے مثبت راہ پر گامزن ہیں ،معاشی شرح نمو بڑھنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،تعلیم کے شعبہ کا بجٹ دو گنا کر دیا گیا ہے ،صوبوں کو فنڈز کی منتقلی 100 فیصد بڑھ گئی ہے،ٹیکس محاصل 4000 ارب روپے سے زیادہ ہوجائیں گے ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 120 ارب روپے سے زائد کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مہنگائی 11 فیصد سے زیادہ تھی ،گذشتہ پانچ سال میں مہنگائی کی شرح چار فیصد تک رہی ہے،انہوں نے کہا کہ معاشی شرح نمو بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع ملیں گے ،انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا خسارہ رواں سال 45 ارب روپے رہے گا ،ڈسکوز 176 ارب روپے کا نقصان کریں گی ،پرائیویٹائزیشن حکومت کی اہم ترین ترجیح ہونی چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو ختم کر دیا گیا ہے اور پاکستان کی حکومت امن و امان کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے ملک میں عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔







