اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے تمام صوبوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں نے ٹیم کی طرح ملک کے مفاد کےلئے حکومت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق سے کام کیا اور دشمن کو پیغام دیا کہ ہمارے سیاسی سطح پر اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ ترقیاتی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے تمام صوبوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں نے ٹیم کی طرح ملک کے مفاد کےلئے حکومت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق سے کام کیا اور دشمن کو پیغام دیا کہ ہمارے سیاسی سطح پر اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ہماری قومی ترجیحات جدا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں ہم نے چار ترجیحات ( توانائی، تعلیم، معیشت، اور امن کا قیام) پر کام کیا اور چاروں ترجیحات پر نمایاں کامیابی حاصل کی، حکومت کی پہلی ترجیح توانائی کے مسئلہ پر قابو پانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پچھلے چار سالوں میں 10,000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے میں کامیاب ہوئی، ان چار سالوں میں جہاں بجلی کی پیداوار میں کامیابی ہوئی وہاں ملک میں اضافی بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماڈرن اکانومی میں بجلی کا زیادہ استعمال بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں ہائیڈل، کول، سولر پاور اور گیس کے منصوبے بھی شامل ہیں۔







