وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارات سالانہ ترقیاتی منصوبہ کی تعاون کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے اعلی تعلیم کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے تجویز کردہ 35 ارب کے بجٹ کو بڑھا کر 45 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز وزارت منصوبہ بندی میں منعقد کئے جانے والے سالانہ ترقیاتی منصوبہ کی تعاون کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارات اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں …

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے اعلی تعلیم کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے تجویز کردہ 35 ارب کے بجٹ کو بڑھا کر 45 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز وزارت منصوبہ بندی میں منعقد کئے جانے والے سالانہ ترقیاتی منصوبہ کی تعاون کمیٹی کا وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارات اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں ، خود مختار اداروں اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم مختص کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران منظور کئے گئے 35 ارب روپے کو ہی برقرار رکھتے ہوئے اتنی ہی رقم مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ تاہم اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے یہ رقم از خود 35 ارب روپے سے بڑھا کر 45 ارب کر دی۔ جس پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت اجلاس میں شریک تمام نمائندوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر مقابلے بازی اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے اعلی تعلیم ، تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔