اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 4 کھرب 74 ارب کی لاگت سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبہ اور تقریباً 18 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے لودھراں۔ملتان۔خانیوال۔شاہدرہ باغ ریلوے سگنلز کی تبدیلی کی منظوری دےدی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 4 کھرب 74 ارب کی لاگت سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبہ اور تقریباً 18 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے لودھراں۔ملتان۔خانیوال۔شاہدرہ باغ ریلوے سگنلز کی تبدیلی کی منظوری دےدی ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں 474000 ملین روپے کی لاگت سے دیامیر بھاشا ڈیم منصوبہ (صرف ڈیم جزو) کی منظوری دی گئی۔ ڈیم کی 6.4 ملین ایکڑ فٹ براہ راست ذخیرہ جاتی گنجائش ہو گی اور یہ 4500 میگاواٹ بجلی کی نصب شدہ استعداد کا حامل ہو گا۔ تکمیل کے بعد اس منصوبہ سے پاکستان کی قومی آبی ذخیرہ کی گنجائش 38 سے بڑھ کر 45 روز ہو جائے گی اور تربیلا ڈیم سمیت ڈاﺅن سٹریم ذخائر کی مدت کا عرصہ بھی بڑھے گا۔ ایکنک نے2998.10 ملین روپے کی لاگت سے گوادر۔لسبیلہ روزگار معاونت منصوبہ پر نظرثانی کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبہ کا مقصد بلوچستان کے 2 اضلاع گوادر، لسبیلہ میں غربت میں کمی لانا ہے۔







