دوشنبے،اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کے بانی رکن اور چیرمین کی حیثیت سے پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور تنظیم کے تمام منصوبوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے منگل کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ای سی او کے …
سرتاج عزیز کا ای سی او کے کونسل آف منسٹرز کے 23ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
دوشنبے،اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کے بانی رکن اور چیرمین کی حیثیت سے پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور تنظیم کے تمام منصوبوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے منگل کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ای سی او کے کونسل آف منسٹرز کے 23ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کی جبکہ رکن ملکوں کے وزراءخارجہ،نمائندوں اور مبصرین نے اجلاس میں شرکت کی۔سرتاج عزیز نے اس موقع پر کونسل آف منسٹرز کی چیئر مین شپ تاجکستان کے وزیر خارجہ اسلوف سراج الدین کے سپرد کی۔ ای سی او کے ہلال ابراہیم آکا نے ایکو سیکرٹریٹ کی نمائندگی کی۔اجلاس میں گزشتہ سال اسلام آباد میں منعقدہ ایکو کے بائیسویں اجلاس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔







