اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کے سیاسی اکابرین سے کہا ہے کہ وہ قومی وجود کو لاحق بیماری کی وجہ تلاش کریں، اگر اب بھی ہم منافقت اور خود فریبی سے کام لیتے رہے تو یہ پاکستان کی آنے والی نسلوں سے بےوفائی ہو گی، اگر عوام کے ووٹ کی عزت بحال نہ ہوئی …
مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ”ووٹ کو عزت دو“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک کے سیاسی اکابرین سے کہا ہے کہ وہ قومی وجود کو لاحق بیماری کی وجہ تلاش کریں، اگر اب بھی ہم منافقت اور خود فریبی سے کام لیتے رہے تو یہ پاکستان کی آنے والی نسلوں سے بےوفائی ہو گی، اگر عوام کے ووٹ کی عزت بحال نہ ہوئی تو ملک خدانخواستہ گرداب میں گھرا رہے گا، وفاداریاں تبدیل کرنے والوں میں سے کسی کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں دیں گے، ایسے فصلی بیٹروں کو عوام عبرتناک شکست دیں گے۔ منگل کو یہاں نیشنل لائبریری میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، محمود اچکزئی، حاصل بزنجو، میاں افتخار حسین، یاسین آزاد اور دیگر قائدین سے بہت کچھ سیکھا ہے، مولانا فضل الرحمن نے اندر کی بات پوچھی ہے تو مولانا صاحب کو بتانا چاہتا ہوں کہ اندر والی باتیں بہت ہیں وہ انہیں علیحدگی میں بتائیں گے۔ سیمینار کا موضوع صرف چار الفاظ پر مشتمل ہے جو ملک کا سب سے مقبول نعرہ بن گیا ہے، یہ نعرہ اپنے اندر ملک کی پوری سیاسی تاریخ سموئے ہوئے ہے۔








