جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا ”ووٹ کو عزت دو“ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے، ہم آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کے خلاف افغانستان میں امریکہ، بھارت گٹھ جوڑ اور پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کے تناظر میں ہمیں محتاط ہو …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے، ہم آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کے خلاف افغانستان میں امریکہ، بھارت گٹھ جوڑ اور پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کے تناظر میں ہمیں محتاط ہو کر چلنا چاہئے، تمام تر توجہ اس بات پر دینے کی ضرورت ہے کہ ہم نے جمہوریت، آئین، پارلیمنٹ اور ملک کی آزادی کو کیسے برقرار رکھنا ہے۔ منگل کو یہاں نیشنل لائبریری میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی سطح پر بیداری کی ضرورت ہے، ہم نے ماضی میں قومی ریاستی اور حکومتی سطح پر بہت سی غلطیاں کی ہیں،پاکستان کے پہلے الیکشن میں ہم نے عوام کے ووٹ اور اکثریت کو تسلیم نہیں کیا، تاریخ کی اس غلطی کی وجہ سے ملک دولخت ہوا، جو بچا کھچا پاکستان کی صورت میں ہمیں ملا۔