اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکی جوہری عزائم سے روایتی و غیر ایٹمی ریاستوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا، امریکی جوہری عزائم سے پاکستان کے جوہری امور کو بھی چیلنجز درپیش ہیں، امریکہ و بھارت کے ابھرتے ہوے اتحاد کے تناظر میں پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا، صرف چین ہی وہ …
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم کا مباحثے سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ امریکی جوہری عزائم سے روایتی و غیر ایٹمی ریاستوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا، امریکی جوہری عزائم سے پاکستان کے جوہری امور کو بھی چیلنجز درپیش ہیں، امریکہ و بھارت کے ابھرتے ہوے اتحاد کے تناظر میں پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا، صرف چین ہی وہ ملک ہے جو پاکستان کو اقتصادی و فوجی مسائل کا حل فراہم کرسکتا ہے اسلام آباد میں “امریکی جوہری امور کا جائزہ 2018، علاقائی و عالمی سلامتی "کے عنوان سے اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ امریکی جوہری پروگرام کے باعث دنیا میں ہتھیاروں کی خطرناک دوڑ شروع ہو چکی، مستقبل کی جنگیں انتہائی پیچیدہ ہونے کے خدشات موجود ہیں آئندہ جنگیں روایتی، غیر روایتی اور نئی ٹیکنالوجی کے مخلوط استعمال سے لڑی جائیں گی منیر اکرم کا کہنا تھا کہ امریکہ چین کو ٹیکنالوجی کے حوالے سے محدود کرنا چاہتا ہے، شمالی کوریا جوہری مسئلہ پر واشنگٹن، پیانگ یانگ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات انتہائی کم ہیں اس معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ، شمالی کوریا صدر کم جونگ غیر سنجیدہ دیکھائی دیتے ہیں







