لاہور۔17 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محنت کی کمائی سے پیراگون سٹی میں زمین خریدی جو گوشواورں میں بھی ظاہر کی گئی‘ تمام رقوم بینکوں کے ذریعے ادا کی گئیں جس کی مکمل تفصیلات نیب کو خود فراہم کیں ۔ ریلوے کا ریکارڈ جلانے کے متعلق غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ملک کو …
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔17 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محنت کی کمائی سے پیراگون سٹی میں زمین خریدی جو گوشواورں میں بھی ظاہر کی گئی‘ تمام رقوم بینکوں کے ذریعے ادا کی گئیں جس کی مکمل تفصیلات نیب کو خود فراہم کیں ۔ ریلوے کا ریکارڈ جلانے کے متعلق غلط اطلاعات پھیلائی جا رہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ملک کو سلامتی کی طرف لے جانے والا واحد راستہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات ہیں ۔ فیصلوں پر اختلاف کیا جا سکتا ہے مگر کبھی عدلیہ پر اعتراض نہیں کیا جا سکتا ۔ لوہے کے چنے والی تقریر 14 ماہ پرانی ہے جس کی وضاحت اسی روز کر دی تھی کہ میرا ہدف سیاسی مخالف تھے ۔ وہ منگل کے روز لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔







