وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی برطانوی یونیورسٹی ہیرڈ فورڈ شائر کی پرووائس چانسلر جولی نیولان سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں اور تعاون کی ضرورت ہے ،تعلیم کسی بھی قوم کے سرمایہ دانش کی محافظ ہوتی ہے اورسماجی بقاءکے علاوہ کسی بھی معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرتی ہے …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں اور تعاون کی ضرورت ہے ،تعلیم کسی بھی قوم کے سرمایہ دانش کی محافظ ہوتی ہے اورسماجی بقاءکے علاوہ کسی بھی معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرتی ہے ،وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے 422سکولوں اور کالجز میں بہتری لاتے ہوئے انھیں اپ گریڈ کیا گیا ،اس پروگرام کے تحت وفاقی دارالحکومت کے سکولوں میں پہلی مرتبہ مونیٹسوری متعارف کرایااور تعلیمی اداروں تک رسائی کے لئے طلباءکو جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا گیا ہے ، پاکستان میں اب جمہوریت مکمل طور پرفعال ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک اور میڈیا مکمل آزاد ہے ،رواں سال جولائی میں پاکستان کے اندر جمہوری حکمرانی کے10سال تسلسل کے ساتھ مکمل ہورہے ہیں جو کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔وہ منگل کو برطانوی یونیورسٹی ہیرڈ فورڈ شائر کی پرووائس چانسلر جولی نیولان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہیں تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے نئی نسل کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کے سرمایہ دانش کی محافظ ہوتی ہے اورسماجی بقاءکے علاوہ کسی بھی معاشرے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرتی ہے۔