قومی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو جنوبی افریقہ کے موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے۔ محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے۔ محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسرشپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے، تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔

مزید خبریں