ریاض ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارلحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے ملاقات کی ہے اور ان سے خطے کی تازہ صورت حال ، یمن میں جاری بحران ،انسانی امدادی سرگرمیوں اور عالمی ادارے میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انتونیو گوترش نے شاہ سلمان بن …
سعودی فرمانروا سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، یمن میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لئے فراخدلانہ مالی امداد کو سراہا

مزید خبریں
ریاض ۔ 18 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارلحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے ملاقات کی ہے اور ان سے خطے کی تازہ صورت حال ، یمن میں جاری بحران ،انسانی امدادی سرگرمیوں اور عالمی ادارے میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انتونیو گوترش نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لئے سعودی عرب کے کردار اور فراخدلانہ مالی امداد کو سراہا ۔







