سری نگر ۔ 18 اپریل (اے پی ی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارت اورکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت پسندوںکی حالت زار پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلوں میں نظربند رہنماﺅں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان …
سیدعلی گیلانی کاکشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

مزید خبریں
سری نگر ۔ 18 اپریل (اے پی ی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارت اورکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت پسندوںکی حالت زار پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلوں میں نظربند رہنماﺅں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جیل انتظامیہ نے جملہ اسیرون کا قافیہ حیات تنگ کررکھا ہے اور انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جیلوں میں نظربندوں کو علاج معالجے اور مناسب خوراک سمیت تمام بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے اور انہیں تنگ وتاریک کوٹھریوں میں مقید کرکے جسمانی طور معذور بنانے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے ۔







