اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب 0رو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے، ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، جب ایسا ہوا تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جاﺅں گا۔ بدھ کو پی اے سی اجلاس میں نیب مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے …
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی پی اے سی اجلاس میں بریفنگ کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب 0رو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے، ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، جب ایسا ہوا تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جاﺅں گا۔ بدھ کو پی اے سی اجلاس میں نیب مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دینے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی اے سی نے نیب کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ تاثر درست نہیں کہ نیب انتقامی کارروائی کر رہا ہے۔ نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہا۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو روکنا نیب کا کام نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے جب بھی ایسا ہوا تو بیگ اٹھا کر واپس چلا جاﺅں گا۔








