صدر آزاد جموں و کشمیر سے چانگ کنگ واٹر ٹربیون ورکس کمپنی کے وفد کی کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے چانگ کنگ واٹر ٹربیون ورکس کمپنی کے وفد نے مسٹر کیو جیانگ وے کی قیادت میں ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ مسٹر کیو جیانگ وے نے صدر آزادکشمیر کو بتایا کہ اُن کی کمپنی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام …

اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے چانگ کنگ واٹر ٹربیون ورکس کمپنی کے وفد نے مسٹر کیو جیانگ وے کی قیادت میں ایوان صدر کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ مسٹر کیو جیانگ وے نے صدر آزادکشمیر کو بتایا کہ اُن کی کمپنی پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر میں بھی پن بجلی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کریں ۔ مسٹر کیو جیانگ وے نے صدر کو بتایا کہ اُن کی کمپنی ٹربائنزبنانے میں خصوصی مہارت رکھتی ہے اور وہ بالخصوص پن بجلی کے چھوٹے ڈیم بنانے میں فنی صلاحیت رکھتے ہیںاور آزادکشمیر کی پن بجلی کی پیداوار کے سلسلہ میں مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔