ایرانی فوجی طاقت ہمسایوں کے لئے کوئی خطرہ نہیں، صدر روحانی

تہران ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا۔ جرمن نشریاتی ادسارے کے مطابق حسن روحانی نے یوم دفاع پر اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے …

تہران ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا۔ جرمن نشریاتی ادسارے کے مطابق حسن روحانی نے یوم دفاع پر اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔ ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اس خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ایران کے دفاع کے لیے ہر ضروری ہتھیار خود تیار کیا جائے گا یا خریدا جائے گا اور اس کے لیے کسی کی اجازت کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں