اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان پولینڈ کے اپنے ہم منصب کی دعوت پر پولینڈکے 3 روزہ دورے پر ہیں، اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بارے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی اس یادداشت سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک1960ءسے دفاعی تعاون کی طویل مشترکہ تاریخ رکھتے …
وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی اپنے پولش ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان پولینڈ کے اپنے ہم منصب کی دعوت پر پولینڈکے 3 روزہ دورے پر ہیں، اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بارے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی اس یادداشت سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک1960ءسے دفاعی تعاون کی طویل مشترکہ تاریخ رکھتے ہیں۔ اپنے پولش ہم منصب اوردیگر معززین کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتوں کے دوران وزیردفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے بتایا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پریقین رکھتا ہے اورپاکستان ہرقسم کی دہشتگردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو، کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے خفیہ معلومات کے تبادلوں سے دنیابھرمیں دہشتگردی کے کئی واقعات رونما نہ ہونے دیئے اور دنیا کو دہشتگردی کے واقعات سے بچایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کثیرالجہتی تعاون کیا۔








