لاہور۔18 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا …
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔18 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ ”بلین ٹریز“ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے گی۔ پشاور سمیت کے پی کے کے بڑے شہروں میں میٹرو بس اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لائیں گے اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔








