لاہور۔18 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آنے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں، صنعت و تجارت میںنمایاں بہتری آ رہی ہے۔ وزیراعلی شہبازشریف نے یہ بات گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سعید ایاز علی شیرازی اور …
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔18 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آنے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں، صنعت و تجارت میںنمایاں بہتری آ رہی ہے۔ وزیراعلی شہبازشریف نے یہ بات گورنر سندھ محمد زبیر، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سعید ایاز علی شیرازی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت کی کاوشوں سے انرجی بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے وہ وقت دور نہیں جب لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گی-لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آنے سے کراچی سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں-انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھ چکا ہے اور لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے –








