وزیر مملکت رانا محمد افضل کا پاک ازبک نیٹ ورکنگ سیمینار سے خطاب

راولپنڈی ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیﺅٹیکل ، سروسز، بنکنگ ، سیاحت، حلال فوڈ اور زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے، وسطی ایشیائی ممالک پاکستان کے لیے اہم منڈی ثابت ہو سکتے ہیں ،سی پیک کے باعث تجارتی راہداری میں اضافہ ہو گیا …

راولپنڈی ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیﺅٹیکل ، سروسز، بنکنگ ، سیاحت، حلال فوڈ اور زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ممکن ہے، وسطی ایشیائی ممالک پاکستان کے لیے اہم منڈی ثابت ہو سکتے ہیں ،سی پیک کے باعث تجارتی راہداری میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئی ممالک اس کا حصہ بنتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پاک ازبک نیٹ ورکنگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔