آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاﺅ سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بیجنگ میں منعقد ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاﺅ سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بیجنگ میں منعقد ہوا، ترجمان دفتر خارجہ دو طرفہ مشاورت کے دوران عدم پھیلا ﺅ،تخفیف اسلحہ اور آرمز کنٹرول سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے، دونوں فریقوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاﺅ سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت …

آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاﺅ سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بیجنگ میں منعقد ہوا، ترجمان دفتر خارجہ
دو طرفہ مشاورت کے دوران عدم پھیلا ﺅ،تخفیف اسلحہ اور آرمز کنٹرول سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے، دونوں فریقوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی

اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) آرمز کنٹرول اور عدم پھیلاﺅ سے متعلق پاک چین دو طرفہ مشاورت کا پانچواں مرحلہ بدھ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل کامران اختر (آرمز کنٹرول و تخفیف اسحلہ) نے پاکستانی وفد جبکہ چینی وزارت خارجہ امور میں محکمہ آرمز کنٹرول کے ڈی جی وانگ قون نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔دو طرفہ مشاورت کے دوران عدم پھیلا ﺅ،تخفیف اسلحہ اور آرمز کنٹرول سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے،جس سے متعلق دونوں فریقوں کے نقطہ نظر میں مماثلت پائی گئی۔